تجھ سے ناراض نہیں زندگی
Tujhse Naraaz Nahin Zindagi
तुझसे नाराज़ नहीं ज़िंदगी

تجھ سے ناراض نہیں زندگی
حیران ہوں میں
تیرے معصوم سوالوں سے
پریشان ہوں میں

جینے کے لئے سوچا ہی نہیں
درد سنبھالنے ہوں گے
مسکرائیں تو مسکرانے کے
قرضے اُتارنے ہوں گے
مسکراؤں کبھی تو لگتا ہے
جیسے ہونٹوں پہ قرض رکھا ہے

زندگی تیرے غم نے ہمیں
رشتے نئے سمجھائے
ملے جو ہمیں دھوپ میں ملے
چھاؤں کے ٹھنڈے سائے

آج اگر بھر آئیں ہیں
بوندیں برس جائیں گی
کل کیا پتہ اِن کے لئے
آنکھیں ترس جائیں گی
جانے کب گُم ہوا کہاں کھویا
ایک آنسو چھپا کے رکھا تھا

Lyricist: Gulzar
Film: Masoom (1983)

1 comment: